ریاسی//تحصیل مہور کے بگا علاقہ میں جموں کشمیر وومن ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی جانب سے ایک روزہ بیداری کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میںعلاقہ کی تعلیم یافتہ بے روزگار ،انپڑھ غریب اور معذور خواتین کی ایک بڑی تعداد کے شرکت کی۔اس کیمپ میںعلاقہ کے کئی معزز شخصیات و رضا کار جن میں منیرہ بیگم، عبدالحمید،پروین اختر وغیرہ نے بھی شرکت کی۔اس موقعہ پر کارپوریشن کے ضلع منیجر محمد اقبال نے خواتین کی بہبودکیلئے چلائی جا رہی اسکیموں کی جانکاری دی۔جن میں کاص طور سے NMDFC,NBCFDC,NHFDC اورWEP اور ا یجوکیشن لون جیسی اسکیمیںشامل ہیں۔انہوںنے بتایا کہ کارپوریشن خواتین کیلئے روزگار فراہم کرنے کی غرض سے یہ اسکیمیں چلا رہی ہے تا کہ خواتین ان اسکیمں سے کارپوریشن سے کم شرح سود3فیصد سے 6فیصد پر قرضہ لیکر خود اپنا روزگار کما سکیں۔انہوں نے خواتین پر زور دیا کہ وہ ان اسکیموں کی مکمل جانکاری حاصل کر کے ان کا بھر پور فائدہ ا ٹھائیں۔