سرینگر//جموں کشمیر میں گذشتہ24گھنٹوں کے دوران مزید975کورونا وائرس کے کیس سامنے آئے۔ ان میں42مسافر بھی شامل تھے۔
اس طرح مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد75070تک پہنچ گئی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق آج واد ی کشمیر میں407جبکہ جموں صوبہ میں568کیس سامنے آئے۔ضلع جموں میں سب سے زیادہ353کیس سامنے آئے۔
ضلع سطح کے اعداد و شمار کے مطابق آج سرینگر ضلع میں173،بڈگام48،بارہمولہ53،پلوامہ33،اننت ناگ16،بانڈی پورہ15،کپوارہ38،گاندر بل 23،کولگام 6اور شوپیان2 کیس ظاہر ہوئے۔
جموں ضلع میں353،راجوری میں27،اُدھمپورمیں41، کٹھوعہ میں12،ڈوڈہ میں18،سانبہ میں24،پونچھ میں27،رام بن میں12،ریاسی میں19 اور کشتواڑ میں35کیس سامنے آئے۔