سرینگر//جموں کشمیر میں بدھ کو مزید708کورونا وائرس کے کیس سامنے آئے اور اس طرح مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد30034تک پہنچ گئی ۔
آج وادی کشمیر سے 606جبکہ جموں صوبے سے102کورونا کے کیس سامنے آئے۔
سرکاری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے نیوز ایجنسی جی این ایس نے لکھا کہ سرینگر میں آج229،بارہمولہ میں35،پلوامہ میں24،بڈگام میں88،اننت ناگ میں48،کولگام میں19، شوپیان میں10،کپوارہ میں43،بانڈی پورہ میں48،گاندربل میں62،ضلع جموں میں 41،راجوری میں4،کٹھوعہ میں4،اُدھمپور میں2،رام بن میں2،سانبہ میں10،ڈوڈہ میں3،پونچھ میں1،ریاسی میں34 اور کشتواڑ میں1کیس سامنے آیا۔