سرینگر//جموں کشمیر میں گذشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے65افراد جاں بحق ہوگئے۔ اس طرح مہلک وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد2912ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق آج جموں میں46جبکہ وادی کشمیر میں 19افراد وادی کشمیر میں جاں بحق ہوگئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج جموں کشمیر میں مزید4509کورونا کیس سامنے آئے جس سے کورونا متاثرین کی تعداد229407تک پہنچ گئی۔
آج وادی کشمیر میں2750جبکہ جموں میں1759کیس سامنے آئے۔