سرینگر//جموں کشمیر میں سنیچر کو3408کورونا وائرس کے نئے کیس سامنے آئے۔ ان میں2157کیس وادی کشمیر جبکہ1251کیس جموں صوبے سے ظاہر ہوئے۔اس طرح یہاں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 267313تک پہنچ گئی۔
گذشتہ24گھنٹوں کے دوران یہاں48افراد کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔ان میں سے 18افراد وادی کشمیر جبکہ30افراد جموں صوبے میں جاں بحق ہوگئے۔
ضلعی سطح کے اعداد و شمار کے مطابق سرینگر میں آج509،بارہمولہ میں237،بڈگام میں273،پلوامہ میں175،کپوارہ میں202،اننت ناگ میں224،بانڈی پورہ میں112،گاندر بل میں132،کولگام میں241،شوپیان میں52،جموں ضلع میں490،ادھمپور میں150،راجوری میں119،ڈوڈہ میں43،کٹھوعہ میں138،سانبہ میں82،کشتواڑ میں15،پونچھ میں59،رام بن میں128اور ریاسی ضلع میں27کورونا کیس سامنے آگئے۔