سرینگر//جموں کشمیر میں گذشتہ24گھنٹوں کے دوران308کورونا وائرس کے نئے کیس سامنے آئے۔
ذرائع کے مطابق ان میں 209کا تعلق وادی کشمیر جبکہ99کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔
اس کے علاوہ گذشتہ شام سے یو ٹی میں کورونا وائرس کے6مریض دم توڑ بیٹھے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اسی عرصہ کے دوران یہاں493کورونا مریض صحتیاب ہوگئے۔
کورونا وائرس کے یومیہ کیسوں میں اگر چہ بتدریج کمی واقع ہورہی ہے تاہم ماہرین کا مشورہ ہے کہ احتیاط کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔