سرینگر//حکام نے پیر کو بتایا کہ جموں کشمیر میں گذشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے259نئے کیس سامنے آئے۔
اعداد و شمار فراہم کرتے ہوئے سرکاری ذرائع نے کہا کہ ان میں169کا تعلق وادی کشمیر جبکہ90کا تعلق جموں صوبہ سے ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسی عرصہ کے دوران یہاں6کورونا مریض جاں بحق ہوگئے۔