سرینگر//جموں کشمیر میں منگل کی صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
اطلاعات کے مطابق اس زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر5.1ریکارڈ کی گئی اور اس سے کسی بھی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ یہ زلزلہ علی الصبح 5:13منٹ پر آیا۔
جموں کشمیر میں گذشتہ ماہ بھی ایسے کئی زلزلوں کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کا مرکز لداخ اور تبت کے علاقے تھے۔