سرینگر//جموں کشمیر میں پیر کے روز کورونا وائرس کے مزید470کیس ظاہر ہوئے۔ اس طرح مرکز ی زیر انتظام والے علاقے میں کورونا میں مبتلاءافراد کی تعداد تیزی کے ساتھ بڑھتے ہوئے 18390تک پہنچ گئی ہے۔
آج وادی کشمیر میں 309جبکہ صوبہ جموں میں161نئے کوورنا کیس سامنے آگئے۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق آج ضلع سرینگر میں ایک بار پھر سب سے زیادہ 132،ضلع بارہمولہ میں11،ضلع کولگام میں23،شوپیان میں1،اننت ناگ میں53،پلوامہ میں38،بڈگام میں23،بانڈی پورہ میں20،گاندربل میں2،جموں ضلع میں37،کٹھوعہ میں10،راجوری میں20اُدھمپور میں15،رام بن میں15،سانبہ میں12،ڈوڈہ میں15،پونچھ میں3،کشتواڑ میں23اور ریاسی ضلع میں11کورونا ٹیسٹ مثبت ظاہر ہوئے۔