سری نگر// جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ یونین ٹریٹری کے مختلف سرکاری محکموں میں خالی پڑی 25 ہزار اسامیوں، جن میں سے دس ہزار اسامیوں کو پہلے ہی مشتہر کیا گیا ہے، کو عنقریب پر کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ یونین ٹریٹری انتظامیہ وزیر اعظم کی طرف سے جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو پچاس ہزار نوکریاں فراہم کرنے کے وعدے پر بھی کام کر رہی ہے۔
ایل جی سنہا بدھل راجوری میں پیری علاقے کے دورے پرتھے۔
انہوں نے اپنے ذاتی ٹوئٹر ہینڈل پر اس حوالے سے سلسلہ وار ٹوئٹس کیں۔