عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//جموں و کشمیر میں 2 پہیوں کے زمرے میں جولائی 2024 میں 11,264یونٹس کے مقابلے میں جولائی 2025میں 10,888 یونٹس پر3.34 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔3وہیلرز کے زمرے میں جولائی 2025 میں 1,210 یونٹس پر 2.26 فیصد اضافہ ہوا، جو کہ جولائی 2024 میں 1,181 یونٹس تھا۔کمرشل گاڑیوں کے زمرے میں جولائی 2024 میں 926 یونٹس کے مقابلے میں جولائی 2025 میں 714 یونٹس پر 22.89 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔تعمیراتی آلات کے زمرے میں جولائی 2025 میں 23 یونٹس میں48.89 فیصد کی بڑی کمی دیکھی گئی، جو جولائی 2024 میں 45 یونٹس کے مقابلے میں تھی۔مسافر گاڑیوں کے زمرے میں جولائی 2024 میں 5,448یونٹس کے مقابلے میں جولائی 2025میں 4,735 یونٹس پر13.09 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔ٹریکٹر گاڑیوں کے زمرے میں جولائی 2024 میں 362 یونٹس کے مقابلے میں جولائی 2025 میں 3.31 فیصد کی 350 یونٹس کی کمی دیکھی گئی۔جموں و کشمیر میں جولائی 2025 میں کل رٹیل فروشی 17,920 ہے جبکہ جولائی 2024 میں یہ 19,226 تھی اس طرح سالانہ 6.79% کی کمی درج کی گئی۔اس سلسلے میں معلومات فیڈریشن آف آٹوموبائل ڈیلرز ایسوسی ایشنز (FADA) کے چیئرپرسن سنجے اگروال نے فراہم کیں۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں، جولائی 2025 کے مہینے میں تقریباً تمام زمروں میں 2 پہیہ گاڑی، تجارتی گاڑی، تعمیراتی سامان، مسافر گاڑی اور ٹریکٹر میں کمی دیکھی گئی۔مجموعی طور پر جولائی 2025 میں جموں و کشمیر میں 6.79فیصد سالانہ کی کمی دیکھی گئی جو تشویش کا باعث ہے۔اگروال نے کہاکہ آنے والے مہینوں میں شروع ہونے والے تہواروں کے سیزن کے آغاز سے مثبت رفتار آنے کی امید ہے۔