سرینگر//جموں کشمیر میں گذشتہ شام سے کورونا وائرس میں مبتلا مزید34 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اس طرح مرکز کے زیر انتظام علاقے میں مہلک وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد3001تک پہنچ گئی۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق تازہ ہلاکتوں میں 18افراد جی ایم سی جموں میں جبکہ16افراد وادی کشمیر کے مختلف اسپتالوں میں جاں بحق ہوگئے۔
آج کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کا تعلق گوگو ہمہامہ،نوگام سرینگر،چک بدرناتھ پلوامہ،ڈلگیٹ سرینگر،لار گاندربل،لدو پانپور،نوگام کنڈی سنگرامہ بارہمولہ، کانسپورہ بارہمولہ،شیروانی کالونی بارہمولہ،سرنگسو اننت ناگ،کھنہ بل اننت ناگ،ودوپورہ ہندوارہ،بوران پٹن، برزلہ سرینگر،بتہ مالو سرینگر وغیرہ علاقوں سے تھا۔