سرینگر//جموں کشمیر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں ہوشربا اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور جمعرات کو بھی ان میں1592کا بھاری اضافہ ریکارڈ ہوا جن میں112مسافر بھی شامل ہیں۔اس طرح مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد49134تک پہنچ گئی ہے جو عوامی حلقوں کیلئے باعث تشویش ہے۔
آج ظاہر ہونے والے کیسوں کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے سرکاری ذرائع نے کہا کہ وادی کشمیر میں822جبکہ جموں صوبے میں770کورونا کیس سامنے آگئے۔
انہوں نے کہا کہ سرینگر ضلع میں218،بارہمولہ میں75،پلوامہ میں68،بڈگام میں190،اننت ناگ میں49،بانڈی پورہ میں56،کپوارہ میں85،کولگام میں15،شوپیان میں2 اورگاندر بل میں64کورونا کیس ریکارڈ ہوئے۔
اسی طرح جموں ضلع میں421،راجوری میں84،کٹھوعہ میں47،اُدھمپور میں28،سانبہ میں35،رام بن میں8،دوڈہ میں31،پونچھ میں78،ریاسی میں28اور کشتواڑ میں46کورونا کیس ظاہر ہوئے۔
سرکاری ذرائع کا تاہم کہنا ہے کہ ابھی تک جموں کشمیر میں34215کورونا مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ فی الوقت 14074متحرک کیس ہیں۔