سری نگر// کورونا کی دوسری لہر کی روک تھام کو ممکن بنانے کے لئے پیر کو جموں و کشمیر کے سبھی 20 اضلاع میں مکمل لاک ڈاو¿ن یا کورونا کرفیو نافذ رہنے سے معمولات زندگی کلی طور پر معطل رہے۔
یاد رہے کہ جموں و کشمیر کے چار اضلاع سری نگر، بڈگام، بارہمولہ اور جموں میں 29 اپریل سے مکمل جبکہ باقی 16 اضلاع میں جزوی لاک ڈاو¿ن نافذ تھا تاہم انتظامیہ نے گذشتہ روز اس میں توسیع کر کے 17 مئی کی صبح تک سبھی اضلاع میں کورونا کرفیو نافذ کر دیا ہے۔
حکمنامے کے مطابق کرفیو سخت ہوگا تاہم لازمی و ایمرجنسی خدمات پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گی۔