سرینگر//جموں کشمیر میں سنیچر کو کورونا وائرس کے 2030نئے کیس سامنے آئے۔ ان میں 1196کا تعلق وادی کشمیر جبکہ 834کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔
مرکز کے زیر انتظام علاقے میں ابھی تک کورونا وائرس سے مجموعی طور 158374افراد متاثر ہوئے ہیں۔
آج ایک بار پھر سرینگر میں سب سے زیادہ یعنی591کیس سامنے آئے ۔