سری نگر// جموں و کشمیر کے الیکشن کمشنر کے کے شرما نے منگل کوکہا کہ جموں و کشمیر میں کل یعنی بدھ کے روز ہونے والی ڈی ڈی سی انتخابات کے ساتویں مرحلے کی پولنگ کے لئے تمام تر حفاظتی و دیگر ضروری انتظامات کو حمتی شکل دی گئی ہے اور پولنگ عملے اور سیکورٹی فورسز کو اپنے اپنے بوتھوں کی طرف روانہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں بدھ کے روز 31 انتخابی حلقوں میں پولنگ ہوگی اور اس مرحلے کی پولنگ کے لئے رائے دہندگان کی تعداد قریب 7 لاکھ ہے۔
موصوف نے منگل کے روز جموں میں ایک پریس کانفرنس کے دوران تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا”جموں و کشمیر کل 280 ڈی ڈی سی انتخابی حلقے ہیں جن میں سے پہلے چھ مرحلوں میں 221 حلقوں میں ووٹنگ ہوگئی ہے اور اب 59 حلقوں میں ووٹنگ ہونی ہے جن میں سے 31 انتخابی حلقوں میں بدھ کے روز ووٹنگ ہوگی“۔