جموں// وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے منگل کوواضح کیا کہ جموں و کشمیر میں پہلے اسمبلی نشستوں کی از سر نو حد بندی ہوگی اور پھر انتخابات ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ مناسب وقت پھر بحال کیا جائے گا جیسا کہ وزیر داخلہ امت شاہ نے پارلیمنٹ میں اعلان کیا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات منعقد کرانے میں بی جے پی حائل نہیں ہے بلکہ یہ فیصلہ الیکشن کمیشن کو کرنا ہے۔