سرینگر//جموں کشمیر میں گذشتہ شام سے مزید14افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔اس طرح وبائی مرض کی وجہ سے یہاں مرنے والوں کی تعداد 3884تک پہنچ گئی۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق آج بھی مرنے والوں کی زیادہ تعداد کا تعلق صوبہ جموں سے تھا ۔
گذشتہ شام سے جو افراد جموں کشمیر میں کورونا کا شکار ہوگئے اُن کا تعلق بجالٹا جموں، رائپورہ بنتالاب،شاستری نگر،شکتی نگر،سروال،تالاب تلو،ریہاری،ایکتا ویہار،سامبورہ پلوامہ، واسورہ اننت ناگ،آر ایس پورہ جموں وغیرہ علاقوں سے تھا۔