Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

جموں کشمیر میں مصالحت کے بغیر اور کوئی چارہ نہیں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: December 15, 2016 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
9 Min Read
SHARE
  لیتہ پورہ (پلوامہ )//گزشتہ 5ماہ کے دوران عوام پر سختیاں برتنے کا اعتراف کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہحالات میں نمایاں بہتری کے ساتھ حکومت اور سیکورٹی ایجنسیوں کو اب اپنا طریقہ کار تبدیل کرنا پڑے گا۔ آرمڈ فورسز سپیشل پائورس ایکٹ اورپبلک سیفٹی کو عارضی قوانین قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ ایسے حالات پیدا کرنا چاہتی ہیں کہ سیفٹی ایکٹ کا استعمال نوجوانوں اور بزرگوں کے بجائے مجرموں اور اسمگلروں کے خلاف کیا جائے۔انہوں نے جنگجوئوں و سنگبازوں اور ان کے اہل خانہ میں فرق کرنے پر زور دیتے ہوئے یہ بات دہرائی کہ جموں کشمیر میں مصالحت کے بغیر اور کوئی چارہ نہیں ہے۔لیتہ پورہ (اونتی پورہ ) میںکمانڈوز ٹریننگ سینٹر(CTC)میں بدھ کونو تربیت یافتہ کمانڈوز کی پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے پہلی بار عوام پر سختیاں برتنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ’’گزشتہ چار پانچ ماہ کے دوران جموں کشمیر خاص طور پر وادی میں ایسے حالات پیدا ہوئے کہ جان و مال کا کافی نقصان ہوا، چاہے پولیس یا فورسز کے اہلکار ہوں یا سویلین ہوں، کافی تعداد میں لوگ زخمی ہوگئے ، بہت زخم لگے اور ایسے حالات میں لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے کچھ سختیاں بھی کرنی پڑیں‘‘۔ انکا کہنا تھا ’’ میں یہ کہنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتی کہ ہمیں سختیاں برتنا پڑیں،اور سچائی بھی یہی ہے، اگر سختی نہیں کرتے تو خدا نخواستہ اور اموات ہوتیں ، اور زیادہ نقصان ہوتا‘‘۔انہوں نے کہا ’’آج حالات دھیرے دھیرے سدھر رہے ہیں اور اب ہماری کوشش یہ ہونی چاہئے کہ غلط اور صیحح میں فرق کریں جس کیلئے پولیس کا رول سب سے اہم بنتا ہے ‘‘۔محبوبہ مفتی نے تاہم بتایا’’آج جب حالات بہتر ہورہے ہیں تو اب وقت آگیا ہے کہ ہم لوگوں کو لگے زخموں پر مرہم لگائیں‘‘۔انہوں نے پولیس افسران اور اہلکاروں پر زوردیا ہ وہ حالات کو دیکھتے ہوئے اپنے رویہ میں بہتری لائیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا’’اب ہمیں اپنے طریقہ کار کو تبدیل کرنا پڑے گا، چار ماہ پہلے اور موجودہ حالات میں فرق کرنا ہوگا‘‘۔انہوں نے کہا ’’پولیس کو چاہئے کہ وہ ہر نوجوان کو غلط نہ سمجھے ،غلط اور صیحح میں فرق کریں ‘‘۔محبوبہ مفتی نے کہا’’اگر کوئی نوجوان جنگجوئوں کی صف میں شامل ہوگیا تو اس کے افراد خانہ کا اس میں کوئی قصور نہیں ہے ‘‘۔وزیر اعلیٰ نے پولیس پر زور دیا کہ وہ حالات میں فرق کریں اور اسی کے مطابق اپنا طریقہ کار تبدیل کریں۔انہوں نے کہا’’اگر ہم ہر جوان کو شک اور سختی کی نظر سے دیکھیں گے تو ماحول کو کبھی ٹھیک نہیں کرپائیں گے‘‘۔محبوبہ مفتی نے مزید کہا ’’ ملی ٹینٹ، اس کے گھروالوں، والدین اور بھائی بہن میں فرق کیا جانا چاہئے ، اگر کوئی پتھر باز ہے تو اس میںاور اس کے گھروالوں میں فرق کیا جائے، بڑے، بچے اور طالب علم میں فرق کرنا ہوگا، سب کو ایک ہی نظر سے نہیں دیکھا جاسکتا‘‘ ۔انہوں نے کہا ’’میں اکیلی کچھ نہیں کرسکتی ،اس میں پولیس کا رول سب سے زیادہ بنتا ہے ،کہ وہ حالات کو قابو کرنے کے دوران طاقت کا کم از کم استعمال کریں ‘‘ ۔انہوں نے کہا ’’مجھے امید ہے کہ پولیس ایسا ماحول بنائے گی جہاں ہم ایک بار پھر امن و امان سے رہیں ‘‘۔انہوں نے کہا’’میں چاہتی ہوں کہ پیلٹ اور بندوق کا استعمال نہ ہو اور جب تک پیلٹ کا متبادل آئے گا تب تک پولیس حالات کو سدھانے میں کم سے کم طاقت کا استعمال کرے ‘‘۔انہوں نے کہا ’’پولیس کا کام صرف لا اینڈ آڈر نہیں ہے بلکہ پولیس کا رول کچھ زیادہ ہی ہے اور عوام کے جان و مال کا تحفظ اس کی ذمہ داری ہے ‘‘۔ان کا کہنا تھا ’’ پبلک سیفٹی ایکٹ(PSA) اور آرمڈ فورسز سپیشل پائورس ایکٹ (AFSPA) عارضی ہیں ، میں چاہتی ہوں کہ آپ حکومت کی مدد کریں تاکہ ایک ایسا وقت آئے کہ پبلک سیفٹی ایکٹ کا استعمال مجرموں، ڈرگ اسمگلروں اور جنگل اسمگلروں کے خلاف کیا جائے، نہ کہ 50یا80سال کے بزرگوں،19بیس سال کے نوجوانوں اور طالب علموں کے خلاف!‘‘۔ پولیس کاڈر کی تنظیم نوکا ذکر کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا’’ہم چاہتے ہیں کہ نچلی سطح سے اوپر تک پولیس کی ترقی ہو،کے پی ایس آفسیران کو بھی کے اے ایس آفیسران کی طرح ترقی ہو ‘‘۔انہوں نے کہا ’’وزیر اعظم مودی بھی نچلی سطح سے ہی اوپر آئے اورآج وزیر اعظم ہیں جبکہ میں خود(محبوبہ مفتی) بھی نچلی سطح سے یہاں تک پہنچی ہوں ‘‘۔انہوں نے کہا ’’میری کوشش ہے کہ محنت اور کار کردگی پر سب کو اپنا حق ملے ‘‘۔وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریفیں کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا’’وزیر اعظم نے جرات کا مظاہرہ کرکے لاہور کا سفر کیااور ایک طرف سے دوستی کا ہاتھ بڑھایا،مگر بدقسمتی سے پھر پٹھانکوٹ کا واقعہ پیش آیا ‘‘۔انہوں نے مزید کہا’’اگر ماحول ایک بار پھر ساز گار بنے ،تو سب کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ شروع ہوگا اور ہند و پاک کے مابین جاری رسہ کشی کو دور کیا جاسکتا ہے ‘‘۔انہوں نے کہا’’کشمیر جھگڑے کے بجائے دونوں ممالک کے مابین امن کا پل بن سکتا ہے ‘‘۔نوٹ بندی کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا’’اس کا طرح فیصلہ کوئی اور نہیں لے سکتا تھا مگر نریندر مودی نے وہ کر دکھایا ،جو کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا ‘‘۔اس موقعہ پر ریاستی پولیس کے سربراہ کے راجندرا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدلتی ہوئی صورتحال کے ساتھ ساتھ پولیس کو ہر صورتحال کا مقابلہ کرنے کیلئے ٹریننگ دی جاتی ہے ۔انہوں نے کہا ’’اس تربیت گاہ سے جو جوان آج فارغ ہورہے ہیں ،انہوں نے وادی میں نامساعد حالات کے دوران 3ماہ تک امن و قانون کی بحالی کیلئے بھی ڈیوٹی دی ہے ‘‘۔پولیس اہلکاروں سے ایمانداری اور قانون کے دائرے میں اپنے فرائض انجام دینے پر زرو دیتے ہوئے کے راجندرا نے کہا کہ ایس پی اوز کی فلاح و بہبود اور پولیس کیلئے کئی ویلفیر سکیمیں بنائی گئیں ہیں ۔انہوں نے کہا’’میں وزیر اعلیٰ کو یقین دلاتا ہوں کہ پولیس آپ کے توقعات پر کھرا اترے گی اور کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے علاوہ مشکل سے مشکل حالات میں بھی امن و قانون کی بحالی کیلئے بھر پور مظاہرہ کرے گی ‘‘۔اس سے قبل کمانڈو ٹریننگ سنٹر لتہ پورہ کے پرنسپل محمود احمد نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ آج اس تربیت گاہ سے 355جوان ٹرایننگ مکمل کرنے کے بعد فارغ ہورہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آج چوتھا بیچ نکل رہا ہے جبکہ اس سے قبل یہاں انٹی فدائین کورس مکمل کرنے والا ایک دستہ پہلے ہی فارغ ہوچکا ہے ۔اس موقعہ پر وزیر اعلیٰ نے پریڈ کا معائنہ کیا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی جبکہ تقریب کے دوران کئی پولیس آفسیران اور اہلکاروں کوتمغوں سے نوازا گیا ۔تقریب پر جنگلات کے وزیر مملکت ظہور احمد میر،ممبر اسمبلی ترال مشتاق احمد شاہ ،ڈویژنل کمشنر کشمیربصیر احمد خان، سپیشل ڈی جی ایس پی وید ،آئی جی کشمیر،ایس پی پلوامہ رئیس احمد کے علاوہ کئی سینر پولیس اور سول آفسیران بھی مومود تھے جبکہ تربیت مکمل کرنے والے اہلکاروں کے افراد خانہ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پونچھ کے سرکاری سکولوں میں تشویش ناک تعلیمی منظرنامہ،بنیادی سرگرمیاں شدید متاثر درجنوں سرکاری سکول صرف ایک استاد پر مشتمل
پیر پنچال
فوج کی فوری طبی امداد سے مقامی خاتون کی جان بچ گئی
پیر پنچال
عوام اور فوج کے آپسی تعاون کو فروغ دینے کیلئے ناڑ میں اجلاس فوج نے سول سوسائٹی کے ساتھ سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا
پیر پنچال
منشیات کے خلاف بیداری مہم بوائز ہائر سیکنڈری سکول منڈی میں پروگرام منعقد کیاگیا
پیر پنچال

Related

صفحہ اول

ڈوڈہ ضلع میں المناک سڑک حادثات||7 جاں بحق، 17زخمی اونتی پورہ حادثے میں 3افرادلقمہ اجل،میاں بیوی زخمی، لیفٹیننٹ گورنر اور وزیر اعلیٰ کا اظہارِ رنج

July 15, 2025
صفحہ اول

اردو زبان لازمی شرط ہونے پر امتناع نائب تحصیلدار بھرتی عمل معطل

July 15, 2025
صفحہ اول

اگلے 48گھنٹوں تک موسم بدلے گا ۔18جولائی تک جموں اور کشمیر میں بارشوں کا موسم

July 15, 2025
تازہ ترینخطہ چنابصفحہ اول

ڈوڈہ میں المناک سڑک حادثہ: سات افراد ازجان، 17 دیگر زخمی

July 15, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?