سرینگر//جموں کشمیر میں گذشتہ شام سے مزید30افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔ اس طرح یہاں مہلک وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد2877تک پہنچ گئی۔
نیز ایجنسی جی این ایس کے مطابق بدھ کو21افراد جی ایم سی جموں میں جاں بحق ہوگئے جبکہ 9وادی کشمیر کے مکٹلف اسپتالوں میں دم توڑ بیٹھے۔
وادی کشمیر میں جو افراد آج کورونا کی وجہ سے از جان ہوگئے اُن کا تعلق ڈورو اننت ناگ،اننت ناگ ککر ناگ،بخشی آباد اننت ناگ،دوبرا لیہہ،نیوہ پلوامہ، کنی پورہ چھتر گام،لارسن گاندربل،فرصل پلوامہ وغیرہ علاقوں سے تھا۔