سرینگر//حکام نے پیر کو بتایا کہ جموں کشمیر میں مزید155کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد مرکز کے زیر انتظام علاقے میں اس مہلک وائرس میں مبتلاءافراد کی تعداد2601تک بڑھ گئی ہے۔
حکام نے کہا کہ آج ظاہر ہونے والے کیسوں میں99کا تعلق وادی کشمیر جبکہ56کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔
آج کورونا وائرس سے تین مزید افراد کی موت سے جموں کشمیر میں اس مہلک وائرس کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد31ہوگئی۔ آج جو تین شہری جاں بحق ہوگئے اُن میں ایک کا تعلق شوپیان، دوسرے کا تعلق پلوامہ جبکہ تیسرے کا تعلق ضلع ڈوڈہ سے تھا۔