سرینگر//جموں کشمیر میں بدھ کو مزید11افراد کورونا وائرس کی وجہ سے از جان ہوگئے اور اس طرح یہاں مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد2208تک پہنچ گئی۔
نیوزایجنسی جی این ایس کے مطابق آج جاں بحق ہونے والے 11 افراد میں8کا تعلق وادی کشمیر سے تھا جبکہ3اموات صوبہ جموں میں واقع ہوئیں۔
اعداد و شمار کے مطابق ابھی تک ہونے والی2208 ہلاکتوں میں 1362کا تعلق وادی کشمیر جبکہ846کا تعلق صوبہ جموں سے تھا۔
آج جاں بحق ہونے والوں میں ایک82سالہ شہری کا تعلق کشتواڑ کے اسرآباد سے تھا جس کو 24اپریل کے روزداخل کیا گیا تھا۔اسی طرح برین نشان کا85سالہ شہری سکمز میں انتقال کرگیا۔شمالی ضلع بارہمولہ کے ٹنگمرگ اور کنزر کے دو شہری بھی سکمز میں انتقال کرگے۔ ان کی عمر بالترتیب70اور65برس تھی۔حول سرینگر اور زکورہ کے دو مریض بھی آج مرنے والوں میں شامل ہیں۔تین افراد جنوبی ضلع اننت ناگ کے گورنمنٹ میڈیکل کالیج میں دم توڑ بیٹھے۔ ان میں ہلر کا رہنے والا65سالہ شہری،کے پی روڑ اننت ناگ کا رہنے والا69سالہ شخص اور اننت ناگ کا ہی63سالہ شہری شامل تھے۔60اور63سالہ دو خواتین میڈیکل کالیج جموں میں چل بسےں ۔