جموں//چیف سیکرٹری نے جموں کشمیر کیلئے صحت سے متعلق سکیم ایس ای ایچ اے ٹی کو متعارف کرنے کیلئے کئے گئے انتظامات کا جائیزہ لینے کیلئے منعقدہ میٹنگ کی صدارت کی ۔ فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم ، صوبائی کمشنر جموں /کشمیر ،مشن ڈائریکٹر نیشنل ہیلتھ مشن اور تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنران اپنے سی ایم اوز کے ساتھ میٹنگ میں موجود تھے ۔ چیف سیکریٹری نے میٹنگ میں بتایا کہ ایس ای ایچ اے ٹی سکیم آیوشمان بھارت کے استدقاق سے جموں کشمیر کے قریباً ایک کروڑ شہریوں کو مفت صحت بیمہ کی فراہمی کیلئے شروع کی جا رہی ہے جو آیوشمان بھارت سکیم سے استفادہ کرنے کے فی الوقت اہل نہیں ہیں ۔ ڈپٹی کمشنروں نے چیف سیکرٹری کو اُن کے متعلقہ اضلاع میں صحت سکیم کو متعارف کرنے کیلئے کئے گئے انتظامات کے بارے میں جانکاری دی ۔ سکیم جو 26 دسمبر کو شروع کی جا رہی ہے کے لئے ضلع صدر مقامات اور جموں کشمیر کے 109 طبی بلاکوں میں افتتاحی تقاریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔