عظمیٰ نیوز سروس
جموں//دوسری سول ڈیفنس موک ڈرل “شہری دفاعی مشقیں” جو پہلے 29 مئی کو طے تھی لیکن انتظامی وجوہات کی وجہ سے ملتوی کردی گئی تھی، اب 31 مئی کو منعقد ہونگی۔یہ مشق جموں و کشمیر، پنجاب، راجستھان اور گجرات سمیت پاکستان کی سرحد سے متصل تمام مغربی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ہوگی۔وزارت داخلہ کے زیر اہتمام یہ مشق فرضی ہوائی حملوں، ڈرون کے خطرات، بلیک آئوٹ اقدامات اور انخلا کی مشقوں کے ذریعے دشمن کے حملوں کے خلاف تیاری کی جانچ کرے گی۔سول ڈیفنس کے رضاکار، مقامی حکام، اور نوجوان تنظیمیں جیسے NCC اور NSS اس آپریشن میں حصہ لیں گے، جو شام 5 بجے شروع ہونگی۔