سرینگر/جموں کشمیر میں گذشتہ مہینے جن400سیاست دانوں اور سیاسی کارکنان کی حفاظت چھین لی گئی تھی وہ بحال کی گئی ہے۔
اعلیٰ سرکاری ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں گورنر ستیہ پال ملک کی سربراہی والی انتظامیہ نے فیصلہ لے لیا تاکہ سیاست دانوں اور کارکنان کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔
تاہم ذرائع نے کہا کہ جن سیاست دانوں اور کارکنان کا سیکورٹی کائور بحال کیا گیا ہے اُن میں علیحدگی پسند شامل نہیں ہیں۔
دو دن قبل ریاست کی مین سٹریم پارٹیوں نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کو لکھا تھا کہ اُنہیں اپنے لوگوں کی حفاظت کے ضمن میں خدشات لاحق ہیں۔
واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے گذشتہ مہینے ریاست کے سینکڑوں سیاسی افراد کی سرکاری حفاظت چھین لینے کے احکامات صادر کئے تھے جن میں 20 علیحدگی پسند لیڈران بھی شامل تھے۔