سرینگر/پارلیمنٹ کو بدھوار کے روز مطلع کیا گیا کہ جموں کشمیر کے اندر سیکورٹی فورسز نے سال2014سے 2018 کے اوائل تک 800جنگجوئوں کو جاں بحق کیا ہے۔
ایک تحریری جواب میں وزارت دفاع کے وزیر مملکت شریپد نائیک نے لوک سبھا کو بتایا کہ سال2017میں سب سے زیادہ210جنگجوئوں کو جاں بحق کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز جنگجوئوں کیخلاف کنٹرول لائن اور اندرون علاقوں میں بھی کارروائیاں عمل میں لارہے ہیں۔