سرینگر//جمعرات کے روز جموں و کشمیر میں ہلکی شدت کا زلزلہ آیا جس کا مرکز لداخ کے علاقے میں تھا۔اس زلزلے سے کسی جانی نقصان یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
اطلاعات کے مطابق محکمہ موسمیات (ایم ای ٹی) کے عہدیداروں نے بتایا کہ ریکٹر اسکیل پر 3.7 کی شدت کا یہ زلزلہ صبح 7.39 بجے آیا۔
زلزلے کے نقاط شمال عرض البلد 36 36..62 ڈگری اور طول البلد east 74..56 ڈگری مشرق میں ہیں۔
زلزلے کا مرکز لداخ کے علاقے میں تھا اورمحکمہ موسمیات کے عہدیداروں کے مطابق زمین کے اندر اس کی گہرائی 200 کلو میٹرتھی۔
کشمیر ایک انتہائی زلزلہ زدہ خطے میں واقع ہے ۔8 اکتوبر 2005 کو آنے والے زلزلے سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے دونوں اطراف 80ہزار سے زیادہ افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ تب زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.3 تھی اور اس کا مرکز مظفرآباد میں تھا۔