سرینگر//حکام نے بدھ کو بتایا کہ جموں کشمیر میں گذشتہ رات کے دوران مزید6افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق دو افراد صدر اسپتال سرینگر میں انتقال کرگئے جن میں بڈگام کی ایک52سالہ خاتون اور وزیر باغ سرینگر کا ایک75سالہ شہری شامل ہیں۔
مٹن اننت ناگ کا ایک65سالہ شہری سکمز صورہ میں دم توڑ بیٹھا ۔اسی طرح پہلگام علاقے کا ایک50سالہ شہری اورزینہ کدل سرینگر کا62سالہ شہری بھی مرنے والوں میں شامل ہیں۔آج کورونا سے جاں بحق ہونے والوں میں تالاب تلو جموں کا ایک شہری بھی شامل ہے۔
وادی میں ابھی تک سب سے زیادہ101 افرادسرینگر میں کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے ہیں۔