سری نگر// جموں کشمیر میں گذشتہ تین دنوں سے رک رک کر ہونے والی برف و باراں کے بیچ محکمہ موسمیات نے جمعرات سے موسم میں بہتری واقع ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔
متعلقہ محکمہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں جمعرات سے موسم میں بہتری واقع ہوگی اور پھر 3 دسمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے۔
انہوں نے پہاڑی علاقوں کے لوگوں سے پہاڑیوں سے برفانی تودے گر آنے کیلئے خبردار رہنے کی اپیل کی ہے۔