سرینگر//جموں کشمیر میں منگل کو کورونا وائرس کے4650نئے کیس سامنے آئے اس طرح مرکز کے زیر انتظام علاقے میں بھی یہ وائرس بے قابو ہوگیا ہے جس سے عوام و خواص میں تشویش لاحق ہوگئی ہے۔یہاں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد191869تک پہنچ گئی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق آج ظاہر ہونے والے کیسوں میں 3178کا تعلق وادی کشمیر جبکہ1463کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران جموں کشمیر میں کورونا میں مبتلائ37افراد کی موت بھی واقع ہوگئی۔ان میں12افراد وادی کشمیر میں جبکہ25افراد صوبہ جموں میں جاں بحق ہوگئے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق آج سرینگر ضلع میں1311،بارہمولہ میں352،بڈگام میں386،پلوامہ میں240،کپوارہ میں96،اننت ناگ میں417،بانڈی پورہ میں107،گاندر بل میں31،کولگام میں162اور شوپیان میں85کورونا کیس سامنے آئے۔
اسی طرح جموں ضلع میں آج598،ادھمپور میں220،راجوری میں 205،ڈوڈہ میں81،کٹھوعہ میں134،سانبہ میں50،کشتواڑ میں15،پونچھ میں72،رام بن میں49 اور ریاسی ضلع میں39کیس سامنے آئے ۔