عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// موسمیاتی مرکز سرینگر نے منگل کے روز اگلے ہفتے جموں و کشمیر میں جزوی طور پر عام طور پر ابر آلود حالات کی پیش گوئی کی ہے، جس میں چند دنوں کے دوران ہلکی بارش یا برفباری کا امکان ہے۔محکمہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، 21 اکتوبر کو موسم جزوی طور پر ابر آلود رہا اور چند جگہوں پربہت ہلکی بوندا باندی ہوئی۔22 سے 23 اکتوبر تک موسم عام طور پر ابر آلود اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ 24 اکتوبر کو دوپہر یا شام کے اوقات میں بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری متوقع ہے۔ 25 اور 27 اکتوبر کے درمیان، خطے میں جزوی طور پر ابر آلود آسمان اور خشک موسم کی توقع ہے۔پیشن گوئی میں مزید بتایا گیا ہے کہ 28 سے 29 اکتوبر کے درمیان چند مقامات اور اونچائی پر ہلکی برف باری کا امکان ہے، جب کہ 30 اور 31 اکتوبر کو موسم جزوی طور پر ابر آلود اور خشک رہنے کی توقع ہے۔