سرینگر /جموں کشمیر میں بین الاقوامی سرحد کے دس کلو میٹر احاطے میں رہنے والے شہریوں کو تعلیمی اداروں اور سرکاری نوکریوں میں ریزرویشن دینے سے متعلق ایک بل پارلیمنٹ میں سوموار کو پیش ہونی متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی پارلیمنٹ میں پیش کی جانے والی پہلی بل ہوگی جو اپنے بیان میں یہ بل فوراً پا س کرنے کے حق میں بیان بھی دیں گے ۔
اس کے علاوہ مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرساد آدھار سے متعلق ایک بل پیش کریں گے۔
وزیر قانون لین دین سے متعلق ایکٹ میں ترمیم سے متعلق بھی ایک بل ایوان کے سامنے رکھیں گے۔