سرینگر // جموں کشمیر رہبر تعلیم ضلع یونٹ اودہم پور کی طرف سے شیو پیلس اودہم پور میں ایک کنوینشن کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقعہ پر چیف ایجوکیشن آفسر اودہم پور مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے جبکہ فورم کے ریاستی چیئر مین فاروق احمد تانترے اور نائب چیئرمین بھوپیندر سنگھ مہمان ذی وقار کے طور پر موجود تھے ۔اس موقعہ پر ضلع اودہم پور کے تمام ایجوکیشن زونوں سے سینکڑوں اساتذہ کے علاوہ صوبہ جموں کے بیشتر ضلع صدور بھی موجود تھے ۔اس موقعہ پر فاروق احمد تانترے نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رہبر تعلیم اساتذہ کی طرف سے دور دراز کے علاقوں میں انجام دی جاری خدمات کا ہی یہ نتیجہ ہے کہ ریاست میں تعلیمی شرح میں اضافہ ہوا ہے -انہوں نے کہا کہ رہبر تعلیم ٹیچرز فورم کا یہ نعرہ ہے کہ وہ ریاست میں نظام تعلیم میں مزید بہتری لانے کے لئے کام کر ینگے ۔انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے سرکاروں کی طرف سے اْن کے ساتھ کئے جا رہے وعدے پورے نہیں کئے جا رہے ہیں کو کہ قابل افسوس ہے۔انہوں نے بتایا کہ کئی بار کی یقین دہانیوں کے باوجود ایس ایس اے کی تنخوائیں ابھی تک سٹریم لائن نہیں ہو پا رہی ہیں جبکہ مہینوں سے اساتذہ کی تنخوائیں بھی بند پڑی ہیں ۔تانترے نے کہا کہ ریاست کے ہزاروں رہبر تعلیم اساتذہ کو ذہنی و مالی طور پر پریشان کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان مسائل پر سرکار کو فوری توجہ مرکوز کر کی چاہئے تاکہ اساتذہ کو مزید پریشان ہونے سے بچایا جا سکے۔تانترے نے نہیں کیا کہ اگر ان کے ان جائز مطالبات کو فوری طور پر پورا نہ کیا گیا تو اساتذہ دوبار سڑکوں پر اْتر آنے کی مجبور ہو جائیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری سرکار اور متعلقہ محکمہ پر عائد ہو گی ۔اس موقع پر نائب صدر بھوپیندر سنگھ نے بھی اپنی تقریر میں اساتذہ کو اپنے فرائض ایماندار ی سے انجام دینے کی تلقین کی ۔انہوں نے اساتذہ کو یقین دلایا کہ اْن کے تمام جائز مطالبات کو پورا کرنے کے لئے فورم تنددہی سے کام کر رہی ہے -انہوں نے بھی سرکار کی طرف سے رہبر تعلیم اساتذہ کے ساتھ روا رکھے گئے سلوک پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بند پڑی تنخواہوں کو فوری طور پر واگذار کر نے کے علاوہ تنخواہوں کو سڑیم لائن بنانے پر زور دیا ۔اس کے علاوہ اور بھی کئی دیگر مسائل جن میں ایجوکیشن وایلنٹئز کی مستقلی ، پانچ سالہ سروس مکمل کر نے والے اساتذہ کی مستقلی ،و دیگر کئی امور پر مقررین نے تبادلہ خیال کیا اور حل طلب مسائل کو فوری طور پر حل کرانے کی اپیل کی۔اس موقع پر وہاں موجود چیف ایجوکیشن آفیسر اودہم پور نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ دور دراز کے علاقوں میں تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لئے اپنا بہتر رول ادا کریں۔انہوں نے فورم لیڈران و اساتذہ کو یقین دہانی کرائی کہ اْن کے جائز مطالبات کو ان کے حد اختیار میں ہیں کو فوری طور پر حل کیا جائے گا۔اس موقع پر کنونشن سے شکیل زوہد ،اندر جیت سنگھ ،آفتاب ملک ،بھادر سنگھ رسیال ،اسحاق رشید ،سمینہ کوثر ،نازیہ ،پریتم دیوان ،فاروق رونیال ،مشتاق ملک ، سمت کھجوریہ ، وریندر ، اور کلدیپ کمار نے بھی تقریر کی، اس موقع پر فورم ضلع صدر اودہم پور کلدیپ کٹوچ نے کنوینشن میں آئے ہوئے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔