سرینگر/ جموں وکشمیر بھارت کی ایسی پہلی ریاست بن گئی ہے جہاں ایک اچھی پوزیشن رکھنے والے حکام کی طرف سے خواتین کے جنسی استحصال پر پابندی لگانے کے لئے باقاعدہ طور پر ایک قانون وضع ہے ۔
اس تعلق سے جمعہ کو ریاستی انتظامی کونسل کی گورنر ستیہ پال ملک کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ کے دوران پرونشن آف کورپشن ( ترمیمی) بِل 2018 اور جموں وکشمیر کریمنل لاز ( ترمیمی ) بل 2018 کو منظوری دی گئی۔بلن کی رو سے ایوڈنس ایکٹ کے سیکشن٣٥ اے اور کریمنل پروسیجر کورٹ کے شیڈول کے حوالے سے سیکشن ٤٥١اور ١٦١ میں ترامیم لائی جارہی ہیں تاکہ سیکس ٹارشن کو آر پی سی کے تحت دیگر جرائم کے ہم پلہ لایا جائے گا۔