کنگن//جموں و کشمیر بینک برانچ کنگن میں تعینات آٹھ ملازمین کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد بینک شاخ کو احتیاطی طور پر تین دنوں کیلئے بند کیا گیا ۔
کشمیر عظمیٰ کو ملی تفصیلات کے مطابق وسطی ضلع گاندربل کے کنگن میں جموں و کشمیر بنک برانچ کے بیس ملازمین سے کورونا وائرس ٹیسٹ کرانے کیلئے نمونے حاصل کئے گئے جن میں سے آٹھ ملازمین کے ٹیسٹ رپورٹ مثبت پائے گئے۔
آٹھ ملازمین کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد بینک شاخ کو تین دنوں کیلئے احتیاطی طور پر بند کیا گیا۔