سرینگر//عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ نے منگل کو جموں کشمیر کی زمین سے متعلق قوانین میں ترمیم کو ”غیر آئینی“ قرار دیتے ہوئے اس کوجمو ں کشمیر اور لداخ کے لوگوں کے حقوق پر”بڑا حملہ“ قرار دیا۔
فورم کے ترجمان سجاد لون نے کہا ”یہ جموں کشمیر اور لداخ کے لوگوں کے حقوق پر بڑا حملہ ہے۔فورم اس کا ہر محاذ پر مقابلہ کرے گا“۔
انہوں نے مزید کہا”یہ اُن ہزاروں مجاہدین آزادی اور کسانوںکی تذلیل ہے جنہوں نے شخصی راج کیخلاف جد و جہد کی ۔یہ آرڈر آئینی جمہوری اُصولوں کی ایک اور کھلم کھلا خلاف ورزی ہے“۔
یاد رہے کہ آج مرکزی وزارت داخلہ نے جموں کشمیر اور لداخ کی زمین سے متعلق قانون کو نوٹیفائی کیا جس کی رو سے اب کوئی بھی غیر مقامی شہری یہاں کی زمین خرید سکتا ہے۔تاہم اس میں ذرعی زمین کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔