جموں// قانون اور انصاف کے وزیر عبدا لحق خان نے جموں وکشمیر پولیس کی پراسکیوشن وِنگ کو ہدایت دی کہ وہ مجرمانہ کیسوں میں تفیشی عمل میں بہتری لائیں تاکہ انصا ف کے نظام میں شفافیت لائی جاسکے۔وزیر نے ان باتوں کا اظہار جموں صوبے میں جے کے پولیس کی پراسکیوشن ونگ کی کارکردگی کیا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ وزیر نے کہا کہ انصاف کی فراہمی میں سب سے بڑی رُکاوٹ ناقص تفتیشی عمل ہوتی ہے ۔اُنہوںنے کہا کہ حکومت اس سلسلے میں کرمنل جسٹس سسٹم میں بہتر لاتے ہوئے تحقیقی عمل میں شفافیت لانے کی کوشاں ہے ۔انہوںنے کہا کہ حکومت تفتیشی عمل کو انجام دینے کے لئے ایماندار ، دیانتداراور پرخلو ص پولیس افسروں کو تعینات کرچکی ہے اور اس کے زمینی سطح پر بہتر نتائج سامنے آرہے ہیں۔ایڈوکیٹ جنرل جہانگر اقبال گنائی ، اے ڈی جی پی وی کے سنگھ ، لأ سیکرٹری عبدالمجید بٹ ، ایڈیشنل سیکرٹری لأ اچل سیٹھی ، ڈائریکٹر پراسکیوشن ، مختلف زونوں کے ڈی آئی جیز ، چیف پبلک پراسکیوٹر، پبلک پراسکیوٹرس ودیگر افسران نے میٹنگ میں شرکت کی۔