سری نگر//ڈائریکٹر جنرل اِنسٹی چیویشن آف مینجمنٹ اینڈ پبلک ایڈ منسٹریشن اینڈ رورل ڈیولپمنٹ ( آئی ایم پی اے آر ڈی ) سوربھ بھگت نے سری نگر میں 87جے کے اے ایس پروبیشنری آفیسران ( بیچ۔ 2019) کے لئے منعقدایک ہفتہ طویل آف لائین ایولیویٹری ٹریننگ کور س کا اِفتتاح کیا۔سوربھ بھگت نے اَفسران کو جانکاری دی کہ ایولیویٹری ٹریننگ کورس کا مقصد خلا کو پُر کرنا ہے جو ان کی تربیت کے دوران کووِڈ کنٹرول کے فرائض کی تعیناتی کی وجہ سے رہ گئی تھی۔اُنہوں نے کہا کہ موجودہ تربیتی کورس اِنٹرایکٹیو سیشنوں پر مشتمل ہوگا جس میں ماہرین اہم موضوعات جیسے پریونٹیوویجی لنس ، جی ایف آر۔ 2017 ، اِی ۔ آفس، جی اِی ایم ، آر ٹی آئی ، اِنتظامیہ میں لچک او رمتعلقہ مضامین پر بات کریں گے۔اُنہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ ذاتی تعلقات استوار کریں جس سے وہ عام آدمی کو اِجتماعی انداز میں بہتر خدمات فراہم کر سکیں گے۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت جے کے اے ایس افسران کو لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن (ایل بی ایس این اے اے) مسوری بھیجے گی تاکہ ان کو بنیادی صلاحیتوں کی تربیت دی جائے اور وہ ماسٹر ٹرینر بن سکیں۔ اُنہوں نے کہا کہ وہ پھردیگر افسران کو تربیت دینے میں مدد کریں گے۔اس موقعہ پر کورس کے کوآرڈی نیٹروں جن میں ڈاکٹر مشتاق احمد خان ، ڈائریکٹر ٹریننگ (کشمیر) طارق احمد ککرو ، ڈپٹی ڈائریکٹر کے علاوہ مختلف فیکلٹی ممبران موجود تھے۔