عظمیٰ نیوز سروس
ڈوڈہ//خطہ چناب کے ڈوڈہ ضلع کے جنگلاتی علاقوں میں آگ لگنے کی وجہ سے سبز سونا تباہ ہوتا جارہاہے ۔سوئی گڑھ جنگل کے قریب این ایچ 244 سے متصل جنگل میں ایک کلومیٹر کے دائرے میں زبردست جنگل میں آگ بھڑک اٹھی۔ فوج کی دو کوئیک ری ایکشن ٹیمیں آگ بجھانے کے لئے موقع پر پہنچیں۔ فائر بریگیڈ سروس شام کے دوران مذکورہ مقام پر پہنچی جبکہ گھنٹوں کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فائر فائٹرز نے بے مثال بہادری، مہارت اور آگ پر قابو پانے کا مظاہرہ کیا۔مقامی لوگوں نے فوج کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایک وسیع علاقہ کو آگ کی لپیٹ میں آنے سے بچا لیاگیا ہے ۔