جموں//دہلی سپیشل سیل اور نیشنل سیکورٹی گارڈس (این ایس جی) کی ایک ٹیم منگل کے روز جموں ایئر فورس اسٹیشن پر ہوئے ڈرون حملے کی تحقیقات کے لئے یہاں پہنچ گئی۔
یاد رہے کہ جموں ایئر فورس اسٹیشن پر گذشتہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ایک مشتبہ ڈرون کے ذریعے دو بم گرائے گئے جس کے نتیجے میں دو آئی اے ایف اہلکار زخمی اور ایک عمارت کو جزوی نقصان پہنچ گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ این ایس جی کی ایک ٹیم دہلی پولیس سیل کے افسروں کے ہمراہ آج دوپہر کو جموں ایئر فورس اسٹیشن پہنچ گئی تاکہ معاملے کی تحقیقات کی جاسکے۔