سرینگر//مرکزی وزارت داخلہ نے جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں کے ایئر فورس اسٹیشن کے ٹیکنیکل علاقہ میں ہوئے ڈرون حملوں کی تحقیقات باضابطہ طور قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے)کو سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اطلاعات میںمنگل کو بتایا گیا کہ این آئی اے اور نیشنل سیکورٹی گارڈ کے اہلکار پہلے ہی جموں وارد ہوئے ہیں، جہاں انہوں نے جائے واردات کا معائنہ کیا۔
یاد رہے کہ گذشتہ سنیچر اور اتوار کی درمیانی رات جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں کے ایئر فورس اسٹیشن کے ٹیکنیکل علاقہ میں دو دھماکے ہوئے تھے، جن سے کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا لیکن حساس علاقے میں ہوئے دھماکوں نے سیکورٹی انتظامات پر سوالیہ نشان لگائے۔
ان حملوں میں ایک عمارت کی چھت پر کو نقصان ہوا تھا ۔ اس کے علاوہ ان کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوئے تھے۔