جموں//ضلع انتظامیہ جموں نے کووڈ 19 کے پانچ مثبت کیسوں کا پتہ چلنے کے بعد تالاب تلوکو مائیکرو کنٹینمنٹ زون مشتہرکیا ہے جبکہ جموں خطہ میں 24 گھنٹوں میں 19 کیسوںکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ صحت نے جموں ضلع میں 19 کیسوں کا اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔صوبہ میںآج مثبت کیسوں کی تعداد56 تک پہنچ گئی ہے جبکہ گزشتہ روز37کیس ہی تھے اور یوں19کیسوں کا اضافہ ہوا ہے جن میں سے زیادہ تر کیس جموں اور ریاسی اضلاع سے ہیں۔جموں کے ضلع مجسٹریٹ انشول گرگ کی طرف سے جاری کردہ ایک حکم میںجنرل لین، سرسوتی ویہار نزدیک حضوری باغ تالاب تلو کو مائیکرو کنٹینمنٹ زون قرار دیا گیا ہے اور سی آر پی سی کی دفعہ 144 بھی فوری طور پر نافذ کر دی گئی ہے۔ حکم نامہ کے مطابق انتہائی ناگزیر وجوہات کو چھوڑ کر علاقہ میں سخت لاک ڈاو¿ن نافذہوگا۔ حکم میں کہا گیا ہے کہ مائیکرو کنٹینمنٹ زون کے اندر اور باہر کسی قسم کی نقل و حرکت نہیں ہوگی۔اس میں مزید کہا گیا ہے کہ "نامزد کنٹینمنٹ زون میں رہنے والے افراد کے لیے یہ لازمی ہوگا کہ وہ اپنا ٹیسٹ کرائیں اور اس سلسلے میں کوئی بھی انکار ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرنے سمیت کارروائی کی دعوت دے گا"۔ محکمہ صحت کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ جنرل لین، سرسوتی ویہار کے دو گھروں سے کم از کم پانچ کیس مثبت پائے گئے۔انہوں نے شادی کی تقریبات میں شرکت کی تھی اوریہ سبھی مقامی ہیں ۔دریں اثنابرطانیہ اور متحدہ عرب امارات سے 13 غیر ملکی واپس آنے والوں کو کٹھوعہ ضلع میں گھر سے الگ تھلگ کردیا گیا ہے یہاں تک کہ چھ واپس آنے والوں کی رپورٹ میں کوویڈ 19 منفی رپورٹ کی تصدیق ہوئی ہے۔سول انتظامیہ کے ایک عہدیدارنے کہا کہ 7 دیگر غیر ملکی سفر سے واپس آنے والوں کی رپورٹ کا انتظار ہے جو کل تک آجائے گی۔انہوں نے کہا کہ "کل 13 میں سے 4 واپس آنے والے پنجاب کے امرتسر سے لکھن پور کے راستے بیرون ملک سے آنے کے بعد سڑک کے ذریعے آئے تھے"۔عہدیدار نے مزید کہا "ان سب کو گھر میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے اور وہ زیر نگرانی ہیں"۔اس کے علاوہ جموں ہوائی اڈے نے بھی غیر ملکی سفرسے واپس آنے والوں کے نمونے لینے کا عمل تیز کر دیا ہے۔اس دوران محکمہ صحت کے عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ کٹرہ میں 30 یاتری اور ایک مسافر کو کوویڈ 19 مثبت پایا گیاہے۔ریاسی میں محکمہ صحت کے افسر نے بتایا"ریاسی ضلع میں 31 افراد کو کوویڈ 19 مثبت پایا ہے جن میں کٹرا میں ایک مقامی اور 30مسافر (یاتری) شامل ہیں۔"افسر نے کہا کہ کورونا مثبت افراد کو سول انتظامیہ کی طرف سے فراہم کردہ ٹرانسپورٹ میں ان کی آبائی ریاستوں کو واپس بھیج دیا گیا "۔ادھرہ جموں ضلع میں 18 لوگوں کو کووڈ 19 مثبت پایا گیاہے جن میں ایک مسافر بھی شامل ہے۔ اس خطے میں مجموعی طور پر 56 لوگ کورونا سے متاثر ہیں جن میں5 ڈوڈہ، ایک راجوری اور ایک پونچھ سے ہے۔