جموں//ضلع سانبہ میں بدھ کی صبح رونما ہونے والے ایک سڑک حادثہ میں 2طلاب سمیت 4افراد ہلاک جب کہ 31دیگر زخمی ہو گئے جن میں سے 19کو جموں میڈیکل کالج منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ منی بس نمبری JK08A – 4547چچوال سے سانبہ کی جانب آرہی تھی کہ جموں پٹھانکوٹ شاہراہ پر رکھا امب پٹی کے قریب ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر پلٹ گئی جس کے نتیجہ میں تین افراد موقعہ پر ہی لقمہ اجل بن گئے جب کہ ایک زخمی جموں میڈیکل کالج میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا، اس حادثہ میں22 دیگران زخمی ہو گئے ۔ مہلوکین کی شناخت19 سالہ مہک سنگھ دختر کالی سنگھ، 17سالہ جانو سنگھ ولد بلبیر سنگھ ، 45سالہ پریم کمار ولد این این کماراور رمیش چند (55) ولد نصیب چند کے طور پر کی گئی ہے ۔ گاڑیوں میں اﺅر لوڈنگ کے حوالہ سے مقامی لوگوں نے زور دار مظاہرہ کیا، ڈی سی سانبہ شیتل نندہ اور ایس ایس پی موقعہ پر گئے اور مظاہرین کو یقین دلایا کہ ضلع میں اﺅر لوڈنگ پر روک لگانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔جموں میڈیکل کالج منتقل کئے گئے زخمیوں میں معراج دین (68)ولد تاج دین ، امت کمار(53) ولد رام گوپال، وشال کمار (10) ولد گنگا رام، گوند سنگھ (30) ولد جوگیندر سنگھ ، کشور کمار (42) ولد بنارسی داس،موہت شرما (17)ولد مدن لال، کوشلیہ دیوی (45) زوجہ چرن داس، مکیش کمار (17) ولد گنگا رام، شبھم (20)ولد سورت سنگھ، دکشاچودھری (20)دختر بلببیر سنگھ، امن (19) ولد کلدیپ راج، انشو سنگھ (24)ولد رگھوبیر سنگھ، ہیرت سنگھ (20) ولد کلونت سنگھ، سریندر سنگھ (36) ولد کرنیل سنگھ، سانجھی رام (38)ولد کرتار چند، گنیش کمار(32) ولد سائیں داس، پلوی شرما (20)دختر مہندر پال، بیر سنگھ (20) ولد سردار سنگھ، امیش داس (66)ولد کنج لال، دامنی (22)دختر گھار سنگھ ، انجو (20) دختر جگدیش سنگھ شامل ہیں۔ وزیرا علیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ نے ضلع سانبہ میں رونما ہوئے ایک سڑک حادثہ میں4 افراد کے جان بحق ہونے پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اپنے پیغام میں گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ سانبہ کو ہدایت دی کہ وہ فوراً جائے حادثہ پر امدادی اقدامات کے عمل میں تیزی لائیںاور زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات کو یقینی بنائیں۔محبوبہ مفتی نے اس حادثہ میں جان بحق ہوئے افراد کے غمزدہ کنبوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے سانبہ میںپیش آئے ایک سڑک حادثہ میں تین لوگوں کے جان بحق ہونے پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔نائب وزیر اعلیٰ نے حادثہ میں جان بحق ہوئے افراد کے غمزدہ کنبوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیاہے۔