جموں//جموں و کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن جموں نے پیر کے روز یہاں یونین ٹریٹری انتظامیہ کے خلاف احتجاج درج کیا۔
احتجاجیوں نے ہاتھوں میں ترنگے اٹھا رکھے تھے اور وہ ’ہماری مانگیں پوری کرو‘ جیسے نعرے لگا رہے تھے۔
اس موقع پر ایک احتجاجی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ پورے جموں صوبے میں گذشتہ تین دنوں سے بجلی کا بحران ہے جس کی وجہ سے تمام ایمرجنسی سروسز متاثر ہورہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جموں صوبے کے کسانوں، تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانون، مزدوروں وغیرہ کو گوناگوں مشکلات و پریشانیوں کا سامنا ہے۔
موصوف احتجاجی نے کہا کہ چونکہ ہم بھی سماج کا ہی ایک حصہ ہیں لہذا لوگوں کو درپیش مسائل کو لے کر ہم احتجاج کر رہے ہیں۔
انہوں کہا کہ اگر لوگوں کے مشکلات کا فوری طور ازالہ نہیں کیا گیا تو ہم لوگوں کو متحد کرکے پورے صوبے میں احتجاج کریں گے۔
موصوف نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ متحد ہو کر موجودہ تانا شاہی حکومت کے خلاف کھڑے ہوجائیں۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں کوئی بھی کمیشن کام نہیں کر رہا ہے۔