بلال فرقانی
سرینگر//حکومت ہند نے بدھ کو جموں و کشمیر کے 16 افسران کو باوقار انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (IAS) میں شامل کرلیا ہے۔حکومت ہند کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اعجاز احمدبٹ، طلعت پرویز اقبال روہیلہ، رخسانہ گانی، ریحانہ بتول، میر طارق علی، امت شرما، ناظم ضیاء خان، شکیل الرحمٰن راتھر، پردیپ کمار، راہول شرما، نریندر سنگھ بالی، حشمت علی یتو، ماجد خلیل درابو، محمد اکبر وانی، شیخ ارشد ایوب اور راجیش شرما کو آئی اے ایس میں شامل کیا گیا ہے۔ادھرپولیس میں بدھ کو5 اعلیٰ ترین آئی پی ایس افسران کے تبادلے اور تقرریاں عمل میں لائی گئیں۔ ایچ کے لوہیا کو ڈائریکٹر جنرل جیل خانہ جات تعینات کیا گیا ہے۔
سرکاری حکم نامہ کے مطابق محکمہ جیل خانہ جات کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر بی سری نواسن، جن کے پاس فائر اینڈ ایمرجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کا اضافی چارج بھی تھا، کو تبدیل کرکے ہوم گارڈس،سیول ڈیفنس و ایس ڈی آر ایف کا کمانڈنٹ جنرل تعینات کیا گیا جبکہ ہوم گارڈس،سیول ڈیفنس و ایس ڈی آر ایف کے کمانڈنٹ جنرل کے عہدے کو ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کے مساوی قرار دیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہوم گارڈس،سیول ڈیفنس و ایس ڈی آر ایف کے کمانڈنٹ جنرل ایچ کے لوہیا کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر جنرل جیل خانہ جات تعینات کیا گیا۔سرکاری حکم نامہ کے مطابق انسپکٹر جنرل(ہیڈ کوارٹر) پولیس ہیڈ کوارٹر غریب داس کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر ترقی دینے کے بعد محکمہ داخلہ میں کمشنر سیول،ملٹری لیزان کے طور پر تعینات کیا گیا ، یہ عہدہ خالی تھا۔غریب داس کی طرف سے اس عہدے کو سنبھالنے تک سیول،ملٹری لیزان کے کمشنر کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس کے عہدے کے مساوی قرار دیا گیا ہے۔مذکورہ افسر پولیس ہیڈ کوارٹر جموں میں تعینات رہیں گے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کے طور پر ترقی پانے کے بعد آلوک کمار کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر جنرل فائر اینڈ ایمرجنسی کے طور پر تعینات کیا گیا جبکہ مذکورہ افسر کی طرف سے یہ عہدہ سنبھالنے تک اس کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس کے عہدے کے برابر قرار دیا گیا ہے۔ آرڈر کے مطابق پولیس ہیڈ کوارٹر میں اپنی تقرری کے منتظر بھیم سنگھ توتی کو پولیس ہیڈ کوارٹر میں انسپکٹر جنرل(ہیڈ کوارٹر) کے طور پر تعینات کیا گیا جبکہ مذکورہ افسر کو اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ آئی جی پی(سی آئی وی) پولیس ہیڈ کوارٹر کا اضافی چارج بھی تفویض کیا گیا ہے۔