عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// جموں و کشمیر سے باہر سیاحت کی صنعت سے وابستہ لوگوں تک پہنچنے کی کوشش میں، وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعہ کو ملک بھر کے ٹور آپریٹرز کے ساتھ خصوصی بات چیت کی اور جموں و کشمیر کے سیاحت کے منفرد تجربات پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر انہوں نے انہیں علاقے کے فروغ میں تعاون کی دعوت دی اور مقامی حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ X (سابقہ ٹویٹر)کو لے کر، وزیر اعلیٰ کے دفتر، نے کہا: “وزیر اعلیٰ نے ملک بھر کے ٹور آپریٹرز کے ساتھ خصوصی بات چیت کی، جس میں جموں و کشمیر کے سیاحت کے منفرد تجربات کو اجاگر کیا گیا”۔انہوں نے مزید کہا”انہوں نے انہیں خطے کو فروغ دینے میں تعاون کرنے کی دعوت دی اور حکومت کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا،”۔ وزیراعلیٰ آفس کے آفیشل ایکس ہینڈل پر عمرعبداللہ کی سیاحتی سرگرمیوں کو بحال کرانے کیلئے اہم ٹور آپریٹرزکیساتھ ملاقات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایک مختصر بیان جاری کیاگیا ،جسکے مطابق وزیراعلیٰ نے کہاکہ مجھے ایک خصوصی بات چیت میں ملک بھر کے ٹور آپریٹرز کے ساتھ مشغول ہونے کی خوشی ہوئی، جہاں میں نے جموں و کشمیر کی بے مثال خوبصورتی اور سیاحت سے جڑے دیگر اہم معاملات پر روشنی ڈالی جو پر سکون مناظر سے لے کر بھرپور ثقافتی ورثے تک پیش کرتے ہیں۔وزیراعلیٰ نے مزیدکہاکہ میں نے انہیں اپنے خطے کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لیے ہمارے ساتھ شراکت داری کی دعوت دی اور انہیں جموں و کشمیر کو ایک اہم سیاحتی مقام بنانے میں حکومت کی غیر متزلزل حمایت کا یقین دلایا۔