جموں و کشمیر کو ریاستی درجے کا معاملے حساس

Mir Ajaz
1 Min Read

عظمیٰ نیوزسروس

جموں//جموں وکشمیربی جے پی کے صدر رویندر رینا نے جموں و کشمیر کے ریاستی درجے کے معاملے کو حساس قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پر منتخب حکومت اور مرکزی حکومت کو مشترکہ طور پر تبادلہ خیال کرنا چاہیے تاکہ عوام کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔ رویندر رینا نے ایک بیان میں کہا کہ ریاستی درجے کا معاملہ بہت حساس ہے، اس پر منتخب حکومت اور مرکزی حکومت کو مل کر بات کرنی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ عوام کی سلامتی بہت اہم ہے، امن و امان ہوگا تو حکومت چلے گی اور ترقی ہوگی، ورنہ دہشت گردی اور شدت پسندی سے عوام کو نقصان ہوگا۔رویندررینا نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جموں و کشمیر میں صورتحال بہتر کی ہے اور کسی بھی پالیسی یا فیصلے میں جلد بازی نہیں کرنی چاہیے۔جموں وکشمیربی جے پی کے صدر کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے دہلی میں وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات گاندربل میں دہشت گرد حملے کے بعد ہوئی، جس میں سات افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Share This Article