چیف الیکشن کمشنر کا بہار کیساتھ بڈگام اور نگروٹہ کے چنائو شیڈول کا اعلان
عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// الیکشن کمیشن نے پیر کو جموں و کشمیر کی بڈگام اور نگروٹہ اسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخابات کے ساتھ بہار اسمبلی انتخابات 2025کے شیڈول کا اعلان کیا۔ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، چیف الیکشن کمشنر، گیانیش کمار نے اعلان کیا کہ جموں و کشمیر میں دو نشستوں پر ضمنی انتخاب 11نومبر کو ہوگا، جب کہ گنتی 14 نومبر کو ہوگی۔کمیشن نے بہار الیکشن 2025 اور ساتھ ہی دوسری ریاستوں میں بھی کچھ دیگر سیٹوں کے ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان کیا۔بڈگام سیٹ اس وقت خالی ہوئی جب وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اسے خالی کر دیا اور گزشتہ سال اسمبلی انتخابات میں دونوں سیٹوں سے جیتنے کے بعد گاندربل سیٹ کو برقرار رکھا۔نگروٹہ سیٹ گزشتہ سال 31 اکتوبر کو جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے چند ہفتے بعدبی جے پی لیڈر دیویندر سنگھ رانا کی موت کے بعد خالی ہوئی تھی،۔واضح رہے کہ بی جے پی، جس کے پاس صرف ایوان میں28 اراکین ہیں، نے سبھی 4 نشستوں پر امیدوار اتارنے کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی ترجمان سنیل سیٹھی کے مطابق امیدواروں کے نام نئی دہلی میں پارٹی ہائی کمان کی منظوری کے بعد منظر عام پر لائے جائیں گے۔ ریاستی صدر طارق حمید قرہ کے مطابق دونوں اتحادی جماعتوں (این سی ،کانگریس) کے درمیان باضابطہ مذاکرات ابھی باقی ہیں لیکن مرکزی قیادت کی سطح پر’غیر رسمی بات چیت‘ جاری ہے۔نیشنل کانفرنس ترجمان اعلیٰ اور رکن اسمبلی تنویر صادق کا کہنا ہے کہ راجیہ سبھا انتخانات کے سلسلے میں کانگریس نے نیشنل کانفرنس کے ساتھ رابطہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ‘کانگریس نے نیشنل کانفرنس کے ساتھ رابطہ کیا ہے، وہ الائنس پارٹنر ہے لہٰذا ان کا حق بنتا ہے تاہم حتمی فیصلہ پارٹی ہائی کمان کو لینا ہے، ابھی ایک ہفتے کا وقت ہے جو فیصلہ لینا ہے وہ لیا جائے گا’۔
دیر آید درست آید
سیاسی پارٹیوں کا ضمنی انتخابات کا خیر مقدم
عظمیٰ نیوز سروس
سیاسی پارٹیوں کا ضمنی انتخابات کا خیر مقدم
عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتوں بشمول حکمران جماعت نیشنل کانفرنس اور اپوزیشن بی جے پی نے پیر کو الیکشن کمیشن آف انڈیا کے بڈگام اور نگروٹہ اسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرنے کا خیرمقدم کیا۔بڈگام اور نگروٹہ دونوں اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات 11 نومبر کو ہوں گے جبکہ ووٹوں کی گنتی 14 نومبر کو ہوگی۔نیشنل کانفرنس ترجمان تنویر صادق نے کہا کہ اگرچہ تاخیر ہوئی، لیکن یونین ٹیریٹری میں دو سیٹوں پر ضمنی انتخابات کرانے کا ای سی آئی کا فیصلہ خوش آئند ہے۔صادق نے کہا، “ہم خالی نشستوں پر ضمنی انتخاب کے خواہاں ہیں ، آخرکار، بڈگام کے لوگوں کا اسمبلی میں اپنا نمائندہ ہوگا۔”صادق نے کہا کہ پارٹی کا پارلیمانی بورڈ امیدواروں کے بارے میں حتمی فیصلہ کرے گا۔انہوں نے مزید کہا، ابھی تک، ہم دونوں سیٹوں پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔اپوزیشن بی جے پی اور پی ڈی پی نے بھی بڈگام اور نگروٹہ سیٹوں کے ضمنی انتخابات کے شیڈول کا خیر مقدم کیا۔بی جے پی ترجمان الطاف ٹھاکر نے کہا کہ ہم ضمنی انتخابات کے انعقاد کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں کیونکہ یہ جمہوری عمل کا حصہ ہے۔ٹھاکر نے کہا کہ الیکشن کمیشن ایک خود مختار ادارہ ہے اور سیاسی جماعتیں اس پر خود کو مسلط نہیں کر سکتیں۔انہوں نے مزید کہا کہ “صرف الیکشن کمیشن ہی جانتا ہے کہ انتخابات میں تاخیر کیوں ہوئی، سیاسی جماعتوں کے طور پر ہم اس کے فیصلوں پر عمل کرتے ہیں۔”پی ڈی پی کے ترجمان موہت بھان نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں نمائندگی کی کمی کی وجہ سے بڈگام کو ترقی کے معاملے میں نقصان اٹھانا پڑا۔انہوں نے کہا کہ کبھی نہ ہونے سے دیر بہتر یہ عوام کا حق ہے کہ ایک منتخب نمائندہ ہو جو ترقی جیسے مسائل پر ان کے لیے بات کرے۔بھان نے کہا کہ پارٹی کی سیاسی امور کی کمیٹی فیصلہ کرے گی کہ آیا پارٹی دونوں سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔”ہم نے بڈگام میں گزشتہ انتخابات میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ہم وہاں سے الیکشن لڑیں گے۔ جہاں تک نگروٹہ سیٹوں کا تعلق ہے، وقت آنے پر فیصلہ کیا جائے گا۔”