عظمیٰ نیوزسروس
جموں//وزارت داخلہ نے کیڈر کے دو آئی اے ایس افسران کو جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقہ میں اور ایک لداخ میں تعینات کیا ہے۔یک حکم کے مطابق، جن آئی اے ایس افسران کو جموں و کشمیر کے یوٹی میں تعینات کیا گیا ہے وہ ہیں گروپال سنگھ اور انیل بنکا۔ سنگھ اور بانکا دونوں پہلے دہلی کے یوٹی میں تعینات تھے۔دریں اثنا، افسر رودر گوڈ پی ٹی کو پڈوچیری کے یوٹی سے تبدیل کر کے لداخ میں تعینات کیا گیا ہے۔