نیوز ڈیسک
سری نگر//منگل اور بدھ کی درمیانی جموں و کشمیر میں کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے، “جیسا کہ توقع کی گئی تھی، دیر رات/صبح سے ہی جموں و کشمیر کے کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش ہوئی۔
آج اور کل (13-14 اپریل) کشمیر کے کئی مقامات اور جموں کے کچھ مقامات پر ہلکی بارش کے ساتھ موسم عام طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے، حالانکہ کسی بڑی بارش کی کوئی پیش گوئی نہیں ہے۔20سے21 اپریل کے دوران ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔
سری نگر میں 11.8، پہلگام میں 7.6 اور گلمرگ میں 2.5 ڈگری سیلسیس کم از کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
لداخ کے علاقے میں دراس میں کم سے کم درجہ حرارت 3.0، لیہہ 7.0 اور کرگل میں 4.2 ریکارڈ کیا گیا۔
جموں میں 24.8، کٹرا میں 22.8، بٹوت میں 16.8، بانہال میں 13.4 اور بھدرواہ میں 12.2.ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا۔